سانگلہ ہل، شہریوں کیلئے پبلک پارکس میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،محمد تسلیم اختر را

پبلک پارکس میں تزئین و آرائش کے جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی ہدائت

منگل 6 مئی 2025 12:23

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے پبلک پارکس کی تزئین و آرائش کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،پبلک پارکس کی جاری بحالی کے عمل کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ پبلک پارکس میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، چوہدری طارق محمود باجوہ سابق ایم پی اے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر، اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت،صحافی چوہدری ریاض احمد، دیگر ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے،اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پبلک پارکس کی بانڈری والز کا عمل ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے، تمام پبلک پارکس میں نئی گھاس، پودے، بینچز اور واکنگ ٹریکس سمیت بچوں کیلئے جھولوں کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ پبلک پارکس کی بحالی کا عمل 90 فیصد تک مکمل کر چکے ہیں جبکہ دیگر پر کام جاری ہے،انہوں نے کہا کہ شہریوں کیلئے پبلک پارکس میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ڈی سی ننکانہ نے بتایا کہ ضلع کے چار روڑز کو ماڈل روڑز کا درجہ دیا گیا ہے، ماڈل روڑز کے قیام کے بعد شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملے گا، ضلع کو پھولوں اور پھلوں کا شہر بنایا جا رہا ہے، شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔