ڈی ای او سیکنڈری کے سکولوں کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ضلع بھر میں ہنگامی دورے شروع

ایک دن میں7سکولوں کا اچانک دورہ کیا،سکولوں میں تد ر یسی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا، داخلہ مہم تیز کی جائے،ڈی ای او کی ہدائت

منگل 6 مئی 2025 12:23

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو اور سی ای او ایجوکیشن شازیہ بانو کی ہدائت پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ننکانہ چوہدری محمد شہباز ڈھلوں نے سکولوں کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ضلع بھر میں ہنگامی دورے شروع کردئیے،ایک ہی دن میں 7سکولوں کا اچانک دورہ کیا،ڈی ای او نے گرلزہائی سکول ننکانہ،ہائی سکول بچیکی،گرلز ہائر سیکنڈری سکول،رائے احمد خان کھرل شہید سکول،ہائی سکول سید والا،ہائر سیکنڈری سکول اور گرلز ہائی سکول بڑا گھر کا اچانک دورہ کیا،سکولوں میں تد ر یسی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا، اساتذہ اور طلبا کی حاضری اور کلاس رومز کی صفائی چیک کی، سکول میں تعلیمی سرگرمیوں، انتظامی امور،سکول بلڈ نگ کی خوبصورتی کیلئے اقدامات اور کلاس رومز کی تزئن و آرائش کا جائزہ لیا،ڈی ای او سیکنڈری ننکانہ نے سربراہ ان ادارہ جات کو نئی داخلہ مہم کو مزید تیز کرنے اور سکول میں داخلہ نہ لینے والے بچوں کو سکول کونسل کے تعاون سے سکول میں داخل کرنے،سکول میں صفائی اور خوبصورتی کے عمل کو مزیدبہتر بنانے،دیواروں پرنئے فلیکس لگوانے اور سکولوں کی خوبصورتی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدائت کی،انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت کا ہونا بہت ضروری ہے، تربیت کے بل بوتے پر ہی ہم ایک اچھی قوم کی تشکیل کر سکتے ہیں، کمرہ جماعت کو تعلیم کے ساتھ ایک تربیت گاہ بھی ہونا چاہیے، والدین اور اساتذہ کو بچوں کی کردار سازی پر توجہ دینی چاہیے،انہوں نے اساتذہ کو ہدائت کی کہ تعلیمی معیار کو بلند کرنے کیلئے اپنے فرائض منصبی ذمہ داری اور دیانتداری سے سر انجام دیں،اس ضمن میں کوئی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :