پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف متحرک،تھانہ صدر پولیس نی5افراد گرفتار کر لئے

تھانہ صدر شاہکوٹ کی پولیس نی2منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،منشیات برآمد کر لی

منگل 6 مئی 2025 12:23

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس کی ہدایت پر ضلعی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید متحرک ہوگئی، اسلحہ کی نمائش، غیر قانونی قبضہ میں رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث 7 ملزمان گرفتار، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے، تھانہ صدر پولیس نے اسلحہ کی نمائش اور غیر قانونی اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان سے 2 کلاشنکوف، 2 پسٹل، 1 رپیٹر اور 1 رائفل برآمد کر کے مقدمات درج کر دئیے، ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کا عمل جاری ہے،دوسری جانب تھانہ صدر شاہکوٹ کی پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان سے اڑھائی کلو سے زائد منشیات برآمد کی اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش اور غیر قانونی قبضہ میں رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے، نوجوان نسل کی رگوں میں نشے کا زہر گھولنے والوں کو ہزگز معاف نہیں کیا جائیگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :