افغانستان، مسافر بس کے حادثے میں 3 افراد ہلاک، 33 زخمی

منگل 6 مئی 2025 12:24

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) افغانستان کے صوبہ سمنگان میں مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے دفتر نے بیان میں کہا کہ یہ حادثہ منگل کی صبح ضلع خلم میں پیش آیا، جو دارالحکومت کابل کو شمالی صوبہ بلخ سے ملانے والی شاہراہ کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

مسافر بس کابل سے شمالی صوبہ جوزجان جا رہی تھی کہ اس دوران حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 33 زخمی ہو گئےجنہیں علاج کے لیے صوبائی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔