اجلاس کے دوران قومی مفاد کے خلاف ادا کئے گئے الفاظ ایوان اورسپیکرچیمبر میں حذف کرائے جاسکتے ہیں ، سپیکرقومی اسمبلی

منگل 6 مئی 2025 12:26

اجلاس کے دوران قومی مفاد کے خلاف ادا کئے گئے الفاظ ایوان  اورسپیکرچیمبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ ایوان میں اپنی دانست کے مطابق قومی مفاد کے خلاف ادا کئے گئے الفاظ اس ایوان میں اور سپیکر چیمبر میں بھی حذف کرائے جاسکتے ہیں ، اپوزیشن لیڈر کو ان کی گزشتہ روز کی تقریر مناسب کارروائی کے بعد مہیا کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ ان کی تقریر لائیو نہیں دکھائی گئی، انہیں اس کی کاپی دی جائے۔ اس پر سپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ان کی تقریر ہر جگہ دیکھی جا رہی تھی، اس کی وڈیو دیکھ کر قومی مفاد کے خلاف میری دانست میں جو چیز ہوگی وہ کاٹ کرآپ کو دے دیں گے۔