گوجرانوالہ،نشے کے عادی شخص کی دیرینہ رنجش پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی

منگل 6 مئی 2025 17:41

گوجرانوالہ،نشے کے عادی شخص کی دیرینہ رنجش پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں کے میں نشے کے عادی شخص نے دیرینہ رنجش پر فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ تتلے عالی کی حدود اڑتالی ورکاں میں پیش آیا، نشے کے عادی ملزم عمران کا مقتول عثمان کے ساتھ چند ماہ قبل جھگڑا ہوا تھا۔ملزم نے رنجش پر فائرنگ کرکے 28 سالہ عثمان، اس کے 40 سالہ دوست عمران، افضل اور 2 محافظین عمر اور وقاص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔