سپیکر قومی اسمبلی کا احسن اقبال سمیت دہشت گردی کا براہ راست نشانہ بننے والوں کو خراج تحسین

منگل 6 مئی 2025 11:56

سپیکر قومی اسمبلی  کا احسن اقبال سمیت دہشت گردی کا براہ راست نشانہ بننے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے احسن اقبال سمیت دہشت گردی کا براہ راست نشانہ بننے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر نے کہا کہ6مئی 2018کو سینئر پارلیمنٹیرین احسن اقبال پر دہشت گرد حملہ کیا گیا اور انہیں براہ راست مارنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے علاوہ بھی کئی ممبران نشانہ بنے، ان سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک سب کو محفوظ رکھے۔