انڈونیشیا ، بس حادثے میں 12 افراد جاں بحق ، 5 زخمی

منگل 6 مئی 2025 12:48

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) انڈونیشیا میں بس حادثے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا کے شہر پادانگ پنجانگ میں ایک بس کے حادثے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 5سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بس بریک فیل ہونے کے بعد کنٹرول کھو بیٹھی اور الٹ گئی۔حکام نے بتایا کہ بس میں 25مسافر سوار تھے ۔ زخمیوں کو 2 مختلف مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :