سانحہ 9 مئی‘ رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان سمیت 32 کارکنوں پر فرد جرم عائد

سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے کی سماعت

منگل 6 مئی 2025 14:17

سانحہ 9 مئی‘ رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان سمیت 32 کارکنوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہر سمیت 32 کارکنوں سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبروتحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہرسمیت 32 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔سانحہ 9 مئی کا مقدمہ فیروزآباد پولیس نے درج کیا تھا۔ملزمان میں حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، راجہ اظہر، فہیم خان، عالمگیر خان اور دیگر شامل ہیں۔استغاثہ کے مطابق ملزمان نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے ریاست کیخلاف نعرے بازی کی، ملزمان نے لوگوں کو ریاست کیخلاف اکسایا۔