
بھارت نے 24 میزائل مارے، ہمارے 30 شہداء کی جوابدہی کون کرے گا؟
کیا ہمارے لوگوں کی قیمت 5 جہاز ہیں؟ اگر ہم اپنے شہریوں کی جانوں کو عزت نہیں دیں گے تو باہر والے کیوں دیں گے؟ سینئر صحافی کا بھارت کیخلاف مزید سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ
محمد علی
جمعرات 8 مئی 2025
00:17

سینئر صحافی نے کہا کہ بھارت نے 24 میزائل مارے، ہمارے 30 شہداء کی جوابدہی کون کرے گا؟ کیا ہمارے لوگوں کی قیمت 5 جہاز ہیں؟ اگر ہم اپنے شہریوں کی جانوں کو عزت نہیں دیں گے تو باہر والے کیوں دیں گے؟ میڈیا ہر ہیڈلائنز ہیں کہ انڈیا کا 1.5 ارب ڈالر کا نقصان ہو گیا ان کے 380ارب ڈالر کے ذخائر ہیں انہیں کچھ فرق نہیں پڑتا ۔ ہم نے علیحدہ ملک اسی لیے حاصل کیا تھا کہ ہم آزادی سے اور خود مختاری سے رہیں، اگر ہر چیز مصلحت کے تحت ہی کرنی ہے تو پھر انڈیا میں میں مسلمان جی رہے ہیں، ہم اسی طرح جی لیں۔
(جاری ہے)
دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی جانب سے بھارت کیخلاف مزید کسی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ دیے جانے پر سینئر صحافی حامد میر کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔
سینئر صحافی نے کہا کہ آپ کا دشمن کسی انٹرنیشنل پریشر کو نہیں مانتا ، کسی انٹرنیشنل بارڈر کو نہیں مانتا ،کسی انٹرنیشنل قانون کو نہیں مانتا۔ کسی ثالثی کو نہیں مانتا ۔ اس نے آپ کا پانی بند کر دیا، آپ کے ملک پر میزائل برسا دئیے صرف اس بنیاد پر کہ اسرائیل اس کے ساتھ ہے؟ تو آپ کیوں ضرورت سے زیادہ دفاعی ہو گئے ہیں؟ آپ کیوں کسی ملک کا پریشر لے رہے ہیں۔؟ جبکہ اس حوالے سے تحریک انصاف کا بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے چُن چُن کر پاکستان کے شہروں اور مساجد کو نشانہ بنایا، درجنوں شہری شہید کئے۔ مگر افسوس کہ رانا ثناء نے ان شہادتوں کا بدلہ نہ لینے کا اعلان کرکے کمزوری اور بزدلی کا مظاہرہ کیا۔ شریف خاندان نے مودی کا نام تک نہ لیا۔ آج پاکستان ایسی کمزور قیادت کے ہاتھوں یرغمال ہے، جو ذاتی مفاد کیخاطر قومی غیرت اور سالمیت کو قربان کر رہی ہے۔ ملک کو عمران خان جیسے دلیر اور بے باک لیڈر کی ضرورت ہے، جو قوم کی آواز بن سکے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال سے متعلق اہم ترین بیان جاری کیا گیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پاک بھارت کشیدگی؛ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان
-
پیشہ ور صحافی اب کوئی اور کام دیکھیں
-
حماس کے ساتھ جو کیا وہ ایران مت بھولے، اسرائیل کا انتباہ
-
بھارت کی جانب سے آبی معاہدے کی معطلی علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے. ویلتھ پاک
-
بھارت کے25ڈرونز گرا دیئے، ایک شہری شہید، 4 جوان زخمی ہوئے. آئی ایس پی آر
-
امریکا کا پاکستان اور بھارت سے بات چیت کے براہ راست چینل دوبارہ کھولنے کا مطالبہ
-
اپریل میں ملکی تجارتی خسارے میں 55.20 فیصد اضافہ ریکارڈ
-
سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث کاروبار کو عارضی وقت کے لیے روک دیا گیا
-
40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک کردیئے، جلد بھرپور جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی، وزیراطلاعات
-
اسلام آباد ،لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ا ور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
-
امرتسر میں دھماکوں کی آوازیں، میزائلوں کے ٹکڑے برآمد،کئی علاقوں میں بلیک آﺅٹ
-
دوسری عالمی جنگ: ’یورپ میں فتح‘ کے دن کی یادگاری تقریبات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.