
لاہور میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کی اطلاعات، گجرات میں ڈرون آن گرا
دھماکے سن کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، ریسکیو کی فائر فائٹنگ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں
ساجد علی
جمعرات 8 مئی 2025
08:21

(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ دھماکے سن کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور ریسکیو کی فائر فائٹنگ گاڑیاں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اس کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچا دی گئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور غیر متعلقہ افراد کو روک دیا گیا جب کہ سکیورٹی فورسز نے دھماکوں کی نوعیت سے متعلق جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کے شہر گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرا ہے، پولیس نے بتایا کہ ریسکیو اور پوکیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں جنہوں نے ڈرون کا ملبہ اکٹھا کرنے کا کام شروع کردیا، اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں ابتدائی اطلاعات میں یہ تصدیق ہوئی ہے کہ کھیتوں میں ایک ڈرون کا ملبہ گرا جس میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے بارے میں عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ ہوٹل پر بیٹھے کھانا کھارہے تھے کہ اچانک ایک دھماکہ سنا جس کے بعد آسمان پر سرخ روشنی ہوگئی اور کوئی چیز نیچے گرتی دکھائی دی، تاہم جیسے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں وہاں پہنچیں تو کچھ ٹکڑے دکھائی دیئے جو بظاہر ایک ڈرون یا ڈیوائس پھٹنے کے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاک بھارت کشیدگی؛ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان
-
پیشہ ور صحافی اب کوئی اور کام دیکھیں
-
حماس کے ساتھ جو کیا وہ ایران مت بھولے، اسرائیل کا انتباہ
-
بھارت کی جانب سے آبی معاہدے کی معطلی علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے. ویلتھ پاک
-
بھارت کے25ڈرونز گرا دیئے، ایک شہری شہید، 4 جوان زخمی ہوئے. آئی ایس پی آر
-
امریکا کا پاکستان اور بھارت سے بات چیت کے براہ راست چینل دوبارہ کھولنے کا مطالبہ
-
اپریل میں ملکی تجارتی خسارے میں 55.20 فیصد اضافہ ریکارڈ
-
سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث کاروبار کو عارضی وقت کے لیے روک دیا گیا
-
40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک کردیئے، جلد بھرپور جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی، وزیراطلاعات
-
اسلام آباد ،لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ا ور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
-
امرتسر میں دھماکوں کی آوازیں، میزائلوں کے ٹکڑے برآمد،کئی علاقوں میں بلیک آﺅٹ
-
دوسری عالمی جنگ: ’یورپ میں فتح‘ کے دن کی یادگاری تقریبات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.