پڑھی لکھی اور ہنر مند خواتین معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،سردار عامر الطاف خان

ایک تعلیم یافتہ عورت نہ صرف ایک پڑھے لکھے خاندان کی بنیاد رکھتی ہے بلکہ پورے معاشرے میں مثبت تبدیلی کی راہ ہموار کرتی

منگل 6 مئی 2025 14:53

ہجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)وزیر حکومت ٹیکنیکل ایجوکیشن و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ پڑھی لکھی اور ہنر مند خواتین معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ایک تعلیم یافتہ عورت نہ صرف ایک پڑھے لکھے خاندان کی بنیاد رکھتی ہے بلکہ پورے معاشرے میں مثبت تبدیلی کی راہ ہموار کرتی ہے اسلام نے عورت کو عزت مقام اور حقوق دیے ہیں ایک عورت جب تعلیم اور ہنر کے زیور سے آراستہ ہوتی ہے تو وہ نہ صرف خود کامیاب بنتی ہے بلکہ اپنے خاندان اور قوم کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ہم اپنی خواتین کو ٹیوٹا جیسے اداروں کے ذریعے ہنر مند بنا رہے ہیں تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیںہمارا مقصد ہے کہ ہماری بیٹیاں اور بہنیں تعلیم، ہنر اور جدید آئی ٹی مہارتیں سیکھ کر ایک باوقار مقام حاصل کریںوالدین کو چاہیے کہ وہ اپنی بچیوں کو صرف تعلیم تک محدود نہ رکھیں بلکہ انہیں ہنر مندی اور جدید آئی ٹی کی تربیت بھی دیں تعلیم اور ہنر کی طاقت سے ہی خواتین خودمختار، خوداعتماد اور معاشرے کی فعال رکن بن سکتی ہیںمیرا مشن ہے کہ میری ریاست کی بیٹیاں کامیاب ہوںہنر مند بنیں اور ریاست کا نام روشن کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اسلام کے اصولوں پر چلتے ہوئے جدید تعلیم اور ہنر حاصل کریں اور ایک مثالی معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریںخواتین کی تعلیم ہنر مندی اور جدید آئی ٹی مہارتوں کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے بھرپور کوششیں جاری ہیں تاکہ خواتین کو خود مختارباوقار اور معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جا سکے خواتین کو فنی تعلیم، آئی ٹی، اور دیگر روزگار سے جُڑے ہنر سکھائے جا رہے ہیں مختلف تربیتی مراکز میں خواتین کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹرڈیجیٹل سکلز، اور دیگر فنی مہارتیں سکھائی جا رہی ہیں اس اقدام کا مقصد خواتین کو صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ انہیں معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے ہماری کوشش ہے کہ ریاست کی ہر بیٹی تعلیم یافتہ، ہنر مند اور خودمختار ہوہم چاہتے ہیں کہ خواتین کاروبار، آئی ٹی اور فنی شعبوں میں مہارت حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان کی کفالت کریں بلکہ ملکی معیشت میں بھی اپنا کردار ادا کریںٹیوٹا کے تحت جاری پروگرامز میں خواتین نہ صرف روایتی ہنر جدید آئی ٹی سکلز بھی حاصل کر رہی ہیںجو موجودہ دور میں گھریلو خواتین کے لیے آن لائن آمدن کے دروازے کھول رہی ہیںہم چاہتے ہیں کہ ہماری خواتین محض تعلیم یافتہ ہی نہیں بلکہ ہنر مند اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوںہماری کوشش ہے کہ خواتین کو تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سکھایا جائے تاکہ وہ دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنی جگہ بنا سکیں خواتین کا تعلیم یافتہ اور ہنر مند ہونا ایک مستحکم اور باشعور معاشرے کی ضمانت ہے۔