Live Updates

نیلم ،مختلف تعلیمی اداروں میں زندگیاں بچانے کی تربیت دینے کے سلسلے کا آغاز کر دیا گیا

منگل 6 مئی 2025 14:53

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) سیکرٹری شہری دفاع و ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی محترمہ تہذیب النساء کے احکامات کی روشنی میں ممکنہ جنگی حالات سے نمٹنے کے لیے مختلف تعلیمی اداروں میں زندگیاں بچانے کی تربیت دینے کے سلسلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس تربیتی پروگرام میں ابتدائی طبی امداد، پناہ گاہوں کا استعمال اور بمباری یا گولہ باری کے دوران حفاظتی تدابیر سے متعلق طلبہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں منگل کے روزڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 ضلع نیلم کے باہمی اشتراک سے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول دواریاں میں بھارت کی جانب سے ممکنہ طور پر جنگی حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے طلبہ کو ابتدائی طبی امداد، ایمرجنسی ریسکیو، گولہ باری کے دوران احتیاطی تدابیر اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبردآزما ہونے کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی ندیم احمد جنجوعہ تربیتی پروگرام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ممکنہ جنگی حالات کے پیش نظر ریسکیو 1122، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی و دیگر ضروری سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ڈائریکٹر آپریشن SDMA سعید الرحمن قریشی نے سٹاف کو الرٹ رہنے اور جملہ ادارہ جات کے درمیان بہترین رابطہ کاری قائم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :