حسن ابدال ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

منگل 6 مئی 2025 16:00

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) ہوائی فائرنگ کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر کےاسلحہ آتشیں برآمدکر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سہیل احمد ولد محمد شبیر سکنہ ٹانڈہ نے تھانہ صدر حسن ابدال میں درخواست دی کہ میں اپنے بڑے بھائی کے گھر موجود تھا کہ باہر گلی سے شور شرابہ کی آواز آئی جو میں، میرے بھائی صغیر احمد اور سفیر احمد باہر نکلے تو شاہ زیب ولد شاہریز پسٹل اٹھائے کھڑا تھا اور جس نے مجھے دیکھتے ہی کہا کہ تم موبائل کا مطالبہ کرتے ہو میں تمہیں جان سے مار دوں گا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے بھاگ گیا، جس کی وجہ عناد یہ ہے کہ شاہ زیب نے میرے بھتیجے سے موبائل فون لے لیا جسکی واپسی کا میں نے مطالبہ کیا تو طیش میں آگیا ۔

جس کی درخواست پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم شاہ زیب ولد شاہریز سکنہ ٹانڈہ تحصیل حسن ابدال کو گرفتار کر لیا، دوران انٹیروگیشن ملزم کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا۔\378