دیر لوئر ۔۔۔اے ڈی سی جنرل بشیر خان نے أغوش سنٹر کو مالی امداد دی

منگل 6 مئی 2025 16:02

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) صوبہ کے پی کے ،کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈی سی دیر لوئر کی ہدایت پر اے ڈی سی جنرل بشیر خان نے چکدرہ میں الخدمت آغوش سنٹر کو مالی مدد فراہم کی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان نے سینٹر کے سینئر سرپرست محمد الیاس کو 50 ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی نے کہا کہ اس گرانٹ کا مقصد یتیموں کو تعلیم اور پناہ فراہم کرنے میں مرکز کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ مرکز میں یتیموں کے لیے ہنر مندی کے کورسز کا آغاز کرے گی۔انتظامیہ نے مرکز کے اقدامات کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :