جیکب آباد، سیاہ کاری کے تنازعہ میں زخمی ہونے والا نوجوان فوت

منگل 6 مئی 2025 17:25

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے گاؤں شریف خان کھوسو میں ایک ہفتہ قبل سیاہ کاری کے تنازعہ پر ہونے والے جھگڑے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والا نوجوان شوکت علی کھوسو لاڑکانہ کی اسپتال میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

فوت ہونے والے نوجوان کی لاش تعلقہ اسپتال ٹھل لائی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی,پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنہ شروع کردیے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :