احمدپورشرقیہ ،ڈپٹی کمشنر بہاولپور کا ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلے میں بینکرز کالونی کا دورہ

منگل 6 مئی 2025 18:00

احمد پور شرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے”ستھرا پنجاب پروگرام“ کے سلسلے میں صفائی ستھرائی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے بینکرز کالونی کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے گلیوں،سڑکوں اور رہائشی علاقہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر بی ڈبلیو ایم سی محمد نعیم اختر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر صفائی سروسز اور مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کی بروقت تلفی کے عمل کو بھی مزید تیز کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے بینکرز کالونی کے رہائشیوں سے صفائی ستھرائی کی سروسز کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے کاموں میں ضلعی انتظامیہ اور بی ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔\378

متعلقہ عنوان :