پی ایچ اے ملتان نے عام خاص باغ میں درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی

منگل 6 مئی 2025 18:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے ) ملتان نے نجی سکول کے تعاون سے عام خاص باغ میں درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی ۔اس سلسلے میں امرود،انار،جامن اور بکائن کے درجن درختوں کی شجرکاری کی گئی۔

(جاری ہے)

عام خاص باغ میں میاں واکی جنگل بھی مکمل کر لیا گیا ہے جس میں مزید درختوں کی شجرکاری جاری ہے۔ ان میں پھل دار اور سایہ دار درخت بھی شامل ہیں۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے اس موقع پر کہا کہ شہر میں مزید شجرکاری کی جائے گی، پارکوں کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس پر بھی شجرکاری کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ شہر کوسر سبز اور خوبصورت بنانے کے لیئے پُر عزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :