ڈیرہ مراد جمالی ، ڈپٹی کمشنر جعفر آباد کی جانب سے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 6 مئی 2025 18:37

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) وزیر اعلی بلو چستان اور چیف سیکرٹری بلو چستان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کی زیر صدارت عوام کےدرپیش مسائل کے حل کے لیے ضلع کونسل ہال ڈیرہ اللہ یار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایکسین کسیکو نصیر آباد ڈویژن وریام منجھو، ایف سی 114 ونگ کے کرنل رضوان طعیب، اسسٹنٹ کمشنر اور مختلف محکموں کے آفسیران و شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف محکموں کے کیخلاف 100 سے زائد درخواستیں جمع ہوئی اور سائلین نے مختلف نوعیت کے مسائل اور مشکلات سے متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران کو آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر جعفر آباد اظہر شہزاد نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں ان کے جمع کی گئیں درخواستیں پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کئے جا ئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو تمام شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے انہوں نے تعلیم، صحت، امن و امان پینے کے صاف پانی بجلی گیس اور اشیائے خورونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ لوکل سرٹیفکیٹ کے اجراء اور قومی شناختی کارڈ کے حصول کے عمل کو آسان بنایا جائے گا تاکہ یہاں کے عوام کو غیر ضروری مشکلات سے بچایا جا سکے انہوں نے کہاکہ ضلع میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری اور جرائم پیشہ عناصر کی خاتمہ کے لیے ہر شہری کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ۔\378