اڈیالہ جیل کے باہر پنجاب پولیس کا عامر ڈوگر پر تشدد

پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی ایم این اے عامر ڈوگر پر ڈنڈوں سے تشدد کیا، کپڑے بھی پھاڑ دیے

muhammad ali محمد علی منگل 6 مئی 2025 19:03

اڈیالہ جیل کے باہر پنجاب پولیس کا عامر ڈوگر پر تشدد
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2025ء) اڈیالہ جیل کے باہر پنجاب پولیس کا عامر ڈوگر پر تشدد، پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی ایم این اے عامر ڈوگر پر ڈنڈوں سے تشدد کیا، کپڑے بھی پھاڑ دیے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب اور پولیس میں جھڑپ ہوئی، پولیس کی جانب سے عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی قیادت کو دھکے دیے گئے۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر پر تشدد کرتے ہوئے انہیں ڈنڈا مارا اور کپڑے پھاڑ دیے۔

(جاری ہے)

عامر ڈوگر نے کہا کہ یہ پولیس گردی اور غنڈہ گردی کی انتہا ہے، میں ممبر قومی اسمبلی ہوں یہ دیکھیں کیا ہورہا ہے، قصور ہمارا یہ ہے انکو تکلیف ہے ہم اڈیالہ جیل کے قریب بیٹھے ہیں۔ اس سے قبل گورکھ پور ناکے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس حصار توڑنے کی کوشش کی، کارکنوں اور پولیس کے درمیان شدید دھکم پیل ہوئی۔ پولیس اہلکاروں نے کارکنوں کو جیل کی جانب جانے سے روک دیا، علیمہ خان نے کارکنوں کو حکم دیا تھا ہم پیدل جیل تک جائیں گے۔ پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گی، علیمہ خان اور فیملی کے دیگر افراد بھی دھکم پیل کا شکار ہوئے۔