گرڈ اسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ،کیسکو

منگل 6 مئی 2025 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اورٹرانسمیشن لائنزپر مرمتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 7مئی کو(بروزبدھ)132Kv کوہلوگرڈاسٹیشن کے 11Kvسٹی، ایف سی، مست توکلی، ماوند، لاسی زئی فیڈروں سے صبح8بجے سے دن12بجے تک بجلی بندرہے گی نیزبارکھان گرڈاسٹیشن کے بارکھان سٹی، رورل، نورکوٹ، بغائو، دامانی ،سومن فیڈرزسے دن 12بجے تا شام 4بجے بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں برقی لائنوںکی شفٹنگ اوربجلی کھمبوںکی تنصیب کے کام کئے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں07مئی سے 9مئی تک (روزانہ )کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کی11Kv جناح ٹاون،اولڈسمنگلی، پی اے ایف سٹی، عالم خان، مالک اور انٹرکنیکٹرفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ،تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے