
معذور بچوں کو باعزت زندگی فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،فیصل کریم کنڈی
پیر 14 جولائی 2025 20:00

(جاری ہے)
گورنر نے اپنے خطاب میں معذور بچوں اور ان کے اہل خانہ کو خوش آمدید کہا اور8 معذور بچوں میں ویل چیئرزتقسیم کیے۔
فاؤنڈیشن کے چیئرمین اصغر خان مہمندنے اس موقع پر گورنرکوتنظیم کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیااورکہاکہ تنظیم کے رضا کار نوجوان خدمت خلق کے جذبہ کے تحت خدمات انجام دے رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اصغر مہمند فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کی بحالی، تعلیم و صحت کے شعور کو اجاگر کرنے اور روزگار کی فراہمی کے لیے ان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، جن میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، لیڈی ہیلتھ ورکرز، خواتین کے لیے مخصوص نشستیں اور ویمن بینک جیسے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ کے قریب خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفیدہورہی ہے۔گورنرنے کہاکہ گورنرہاؤس کے دروازے تمام طبقہ فکرکے لوگوں کیلئے کھلے ہیں اور بہت جلد صوبہ کے ہونہار کھلاڑیوں کیلئے اسپورٹس ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جائیگی۔ تقریب کے اختتام پر گورنر نے تنظیم کے کارکنوں میں گورنر ہاؤس کی جانب سے تعارفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیں۔مزید قومی خبریں
-
سیلاب زدگان کو بجلی کے بلز ،ٹیکسز میں خصوصی رعایت دی جائے گی‘ پنجاب حکومت
-
پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 900 سے تجاوز کرگئی
-
مون سون بارشوں کا دسواں سپیل شروع ،9ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے ، ترجمان پی ڈی ایم اے
-
شہر بانو نقوی کیلئے ایشیاء سوسائٹی فیلو شپ کیلئے منتخب پہلی پاکستانی خاتون افسر کا اعزاز
-
نواب شاہ میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
-
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، علی پور میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا، درجنوں دیہات زیر آب، بہاولنگر میں سینکڑوں گاؤں ڈوب گئے
-
ٹیرف میں اضافہ، پاکستان سمیت دنیا بھر کے 88 ممالک نے امریکہ کو ڈاک کی ترسیل معطل کردی
-
قدرتی آفات کی ارلی وارننگ کیلئے قرض ملا مگر حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کیے، حافظ نعیم الرحمان کا الزام
-
سپریم کورٹ میں فسیلیٹیشن سیل قائم، سمندرپار پاکستانی واٹس ایپ اور آن لائن پورٹل کے ذریعے رجوع کرسکیں گے
-
کراچی میں ڈاکوؤں نے کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ روپے لوٹ لیے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران انڈیکس میں تیزی کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے
-
کراچی میں او ایل ایکس کے ذریعے اغواء اور ڈکیتی کی انوکھی واردات، کار سوار افراد آئی فون خریدنے آئے تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.