لیتھیم بیٹری ٹیکنالوجیز،جامعہ سرگودھا میں بین الاقوامی مرکز قائم کیا جائے گا

پیر 14 جولائی 2025 17:27

لیتھیم بیٹری ٹیکنالوجیز،جامعہ سرگودھا میں بین الاقوامی مرکز قائم ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)جامعہ سرگودھا(یو او ایس)اور چین کے زاؤڑوانگ اسکول آف ٹیکنالوجی (زیڈ ایس ٹی)کے درمیان لیتھیم بیٹری ٹیکنالوجی پر مشترکہ تحقیقی مرکز کے قیام کیلئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو گئے، یہ مرکز جامعہ سرگودھا میں قائم کیا جائے گا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق معاہدے کا مقصد صاف توانائی اور جدید ذرائع نقل و حمل کے فروغ کیلئے لیتھیم بیٹری ٹیکنالوجی میں تحقیقی و تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

دونوں ادارے مٹیریلز سائنس، توانائی کے ذخیرے کے نظام اور متعلقہ شعبوں میں تحقیق اور معلومات کے تبادلے پر مل کر کام کریں گے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق معاہدے کے تحت یو او ایس اور زیڈ ایس ٹی کے فیکلٹی اور محققین کا تبادلہ، طلبہ کی تربیت، مشترکہ تحقیقی منصوبے، پیٹنٹ کی تیاری، سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا، اس تعاون میں مشترکہ تحقیق، پیٹنٹ کی تیاری، اور تعلیمی پروگراموں کا آغاز بھی شامل ہے تاکہ اس اہم شعبے میں استعداد کار کو فروغ دیا جا سکے۔

(جاری ہے)

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق تعاون کے مؤثر نفاذ کے لیے ایک مشترکہ رابطہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں دونوں اداروں کی مساوی نمائندگی ہو گی۔ یہ کمیٹی سالانہ بنیاد پر اجلاس منعقد کرے گی، پیش رفت کا جائزہ لے گی اور نئے شعبہ جات میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :