لاری اڈوں کی نیلامی، پنجاب حکومت کا ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ

چار لاری اڈوں کی خلاف قانون نیلامی کا انکشاف ،نیلامی روک دی گئی‘ذرائع

پیر 14 جولائی 2025 17:10

لاری اڈوں کی نیلامی، پنجاب حکومت کا ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء) پنجاب حکومت نے شفافیت اور جدیدیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور کے لاری اڈوں کی ای ٹینڈرنگ کے ذریعے بڈنگ کروانے کا فیصلہ کر لیا ۔ایڈمنسٹریٹر لاہور کی یپپرا پر الیکٹرانک نیلامی کروانے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق چار لاری اڈوں کی خلاف قانون نیلامی کروانے کا انکشاف کیا گیا جس پر نیلامی روک دی گئی۔

اب بادامی باغ ،سکندریہ ،جناح ٹرمینل ، ٹھوکر اڈے کے ٹھیکوں کی ای ٹینڈرنگ ہوگی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ رائیونڈ بس اڈے کے ٹھیکوں کی ای ٹینڈرنگ کروائی جائے گی،مالی سال 2025-26 میں 1 ارب 15 کروڑ کی نیلامی کروانے کا ہدف رکھا گیا، 2025 میں 48 ٹھیکہ جات کی نیلامی کروائی جائے گی، 48 ٹھیکوں کی نیلامی ای ٹینڈرنگ سے کروائی جائے گی،جنرل بس سٹینڈز اے سی ،نان اے سی بسوں کا کنٹریکٹ 30 کروڑ 2 لاکھ ہدف رکھا گیا، انٹر سٹی کنٹریکٹ 12 کروڑ ہدف مقرر کئے گئے،ٹھوکر جناح ٹرمینل اے سی ،نان اے سی بسوں کا کنٹریکٹ 7کروڑ رکھا گیا۔

(جاری ہے)

سکندریہ کالونی اے سی بسوں کا کنٹریکٹ 31کروڑ رکھا گیا، انٹرسٹی ویگن سیکٹر ملتان روڈ کا کنٹریکٹ 13کروڑ روپے رکھا گیا ،قلی فیس جنرل بس سٹینڈ کنٹریکٹ 1کروڑ13 لاکھ رکھا گیا ،پارکنگ فیس جنرل بس سٹینڈ 4 کروڑ 55لاکھ ہدف مقرررکھاگیا ،انٹرسٹی ویگن سیکٹرشیخوپورہ کا کنٹریکٹ 4 کروڑ 52 لاکھ رکھا گیا، رائیونڈ اے سی نان اے سی بسوں کاکنٹریکٹ87لاکھ ہدف مقرر کئے گئے، جنرل ٹرک سٹینڈ پارکنگ کا کنٹریکٹ 40لاکھ رکھا گیا ۔ذرائع کے مطابق سکندریہ کالونی پارکنگ کا کنٹریکٹ 1کروڑ 21لاکھ رکھا گیا ،جناح بس ٹرمینل پارکنگ سٹینڈ کا کنٹریکٹ 48لاکھ 10ہزاررکھا گیا ،پبلک ٹائلٹ منی بس ٹرمینل کا کنٹریکٹ 68لاکھ رکھا گیا ۔