
سانحہ بغدادی لیاری عمارت کے متاثرین کو سندھ حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی،سعید غنی
پیر 14 جولائی 2025 19:48

(جاری ہے)
اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ مارٹینی ونگ کے صدر و رکن سندھ اسمبلی لال چند اکرانی، نائب صدر و کچھی مہشوری میگھوار پنچائیت کے صدر لکشمن مہشوری، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری، ٹائون چیئرمین لیاری ناصر کریم، نعیم ملا، فضل بلوچ، انفارمیشن سیکریٹری ڈسٹرکٹ سائوتھ منارٹی ونگ سوریش مہشوری و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
صوبائی وزیر نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی ہلاکت ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے کچھی مہشوری میگھوار پنچائیت کے 20 افراد کی اس سانحہ میں ہلاکت پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ اس وقت تمام متاثرین اپنے طور پر رشتہ داروں کے یہاں قیام پذیر ہیں اور مشکلات سے دوچار ہیں۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہم نے کمیشنر کراچی کو دو روز قبل ہی ہدایات جاری کردی ہیں کہ اس بلڈنگ کے جتنے بھی فلیٹ کے متاثرین ہیں ان کو آئندہ ایک سے دو روز میں 3 ماہ کا کرایہ ادا کردیا جائے تاکہ وہ فوری طور پر کرایہ کے مکانوں میں شفٹ ہوجائیں اور اس کے بعد ان تمام متاثرین کی مستقل بحالی کے لئے بنائی گئی کمیٹی جلد ہی۔لائحہ عمل طے کرکے ان کی مستقل رہائش کا بندوبست کیا جائے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کسی صورت ان متاثرین کو اس غم میں اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بحالی کے لئے ٹائون کے آفس میں فوری ایک ڈیسک بھی بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی فلیٹ کے متاثرین ہیں ان کو کرایہ کی ادائیگی کے لئے لیاری ٹائون میں مختص ڈیسک پر کمیشنر کراچی کی ہدایات پر ڈپٹی کمیشنر اور اسسٹنٹ کمیشنر موجود رہیں گے اور وہ فوری ان کی بحالی کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر کچھی مہشوری میگھوار پنچائیت کے صدر و پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کے نائب صدر لکشمن مہشوری نے کہا کہ روز اول سے ہی پارٹی کی اعلی قیادت، وزیر اعلی سندھ، وزیر بلدیات سندھ اور دیگر رابطے میں رہے اور ریکارڈ 48 گھنٹوں میں ریسکیو کے عمل کو مکمل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بدنصیب سانحہ میں مہشوری میگھوار پنچائیت کے 20 افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے ان متاثرین کی فوری بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو جو اس سانحہ میں جاں بحق ہوئے ہیں ان کو فی کس 10 لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی کے لئے ان کے لواحقین کی جانب سے جلد ہی تمام قانونی تقاضے بھی پورے کرلیے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری، اوپن ریٹ 288روپے سے تجاوز کرگئے
-
موجودہ حکومت صدرزرداری کے سیاسی ویژن کی وجہ سے چل رہی ہے‘ گورنرپنجاب
-
محکمہ خوراک سندھ کے گوداموں میں اربوں روپے کی گندم خراب ہونے کا انکشاف
-
قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ اور دستی بم حملہ، 3 مسافرجاں بحق
-
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی نشست خالی قرار دے دی
-
شازیہ مری کی قلات میں بس پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت
-
لاہور میں برائلر گوشت 595 روپے فی کلو، سرکاری نرخ نامہ ہوا نظر انداز
-
حکومت تحریک میں پھوٹ ڈالنا چاہتی ہی: مسرت چیمہ
-
ہربنس پورہ میں آہنی پیٹی سے کرنٹ لگنے سے بہن بھائی جاں بحق
-
صوبے بھر میں سرپلس اساتذہ کی ریشنلائزیشن کی اجازت، مریم نواز کا اہم فیصلہ
-
لاہور میں موسلادھار بارش سے چھتیں گر گئیں، 11 افراد جاں بحق
-
ٹھوکر نیاز بیگ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.