کوئٹہ میں بیوی نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

منگل 6 مئی 2025 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) کوئٹہ میں بیوی نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ خلجی کالونی میں بخت بی بی نے دوسری شادی کرنے پر اپنے شاہد نعمت اللہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیامقتول نے دس روز قبل دوسری شادی کی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور ملزمہ کو گرفتار کرکے وومن پولیس ا سٹیشن منتقل کردیا۔