آڈیو لیک کیس ،علی امین کیخلاف فرد جرم کی کارروائی بار پھر ٹل گئی

منگل 6 مئی 2025 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)وزیراعلی علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیک کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر ٹل گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج نصرمن اللہ نے علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیکس کیس پر سماعت کی شریک ملزم اسد فاروق خان پیش ہوئے جبکہ علی امین غیر حاضررہے، عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پولیس کووارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے ایس ایچ او کو ہدایت کرتے کہا کہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے کی صورت میں ایس ایچ اوعدالت میں پیش ہو کر وضاحت دینگے، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔