Live Updates

ذ* لیویز فورس خضدار کی کامیاب کارروائی، سوراب لیویز کو مطلوب ملزم گرفتار

منگل 6 مئی 2025 21:55

*خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2025ء) لیویز فورس خضدار کی کامیاب کارروائی، سوراب لیویز کو مطلوب ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لیویز فورس خضدار نے مقدمہ نمبر 1/2025 بجرم 337Fi، 337A، 337ف د، 147، 148، 149 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب ملزم امان اللہ ولد عبداللہ سکنہ گنکو سوراب کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کارروائی ڈسٹرکٹ انچارج خلیل نوتانی ،لیویز لائن آفیسر نور احمد زہری اور محرر ریاض احمد کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ گرفتار ملزم لیویز فورس سوراب کو مطلوب تھے، جنھیں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لیویز سوراب کے حوالے کر دیا گیا۔لیویز فورس خضدار ہمیشہ قانون کی بالادستی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ چاہے ملزمان کسی بھی علاقے سے تعلق رکھتے ہوں، لیویز فورس انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ عوام کے تعاون سے ہم خضدار کو ایک پرامن اور محفوظ ضلع بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات