پیرآباد پولیس کی کارروائی،2خاتون ملزمات گرفتار،منشیات و نقدی برآمد

بدھ 7 مئی 2025 00:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) تھانہ پیرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر مگسی محلہ میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2خاتون ملزمہ کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 110گرام کرسٹل اور فروختگی کی رقم برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمات میں رانی بی بی زوجہ علی نواز اور لال بی بی زوجہ امداد علی شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمات کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :