آئی جی پنجاب کا پولیس فورس کو الرٹ رہنے کا حکم

بدھ 7 مئی 2025 11:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر پولیس فورس کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملکی اندرونی سرحدوں کے تحفظ کے لئے دہشت گردوں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں سمیت تمام اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنی افواج کے شانہ بشانہ، دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے، پنجاب پولیس کے جوان متاثرہ مقامات پر امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :