Live Updates

بھارتی اخبار دی ہندو نے طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی، ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ

بدھ 7 مئی 2025 16:04

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)بھارت کے انگریزی روزنامے دی ہندو نے بھی گودی میڈیا کی فہرست میں اپنا نام شامل کروالیا، بھارتی طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی، ٹوئٹر(ایکس)پر پوسٹ کی گئی خبر بھی ڈیلیٹ کردی۔

(جاری ہے)

بھارت کے انگریزی روزنامے نے اپنی ویب سائٹ پر مقبوضہ کشمیر میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں 3 بھارتی طیارے تباہ ہونے کی خبر شائع کی، کچھ دیر بعد خبر ویب سائٹ سے ہٹالی، ویب سائٹ پر ابتدا میں خبر دکھائی دے رہی ہے، تاہم کلک کرنے کے بعد تفصیلات سامنے نہیں آتیں، اور بعد میں خبر مکمل غائب ہوجاتی ہے۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات