ریسکیو آپریشن کی تیاریاں مکمل، اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فیصل آباد

بدھ 7 مئی 2025 17:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 فیصل آباد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ضلعے میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو آپریشن کےلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اہلکار فوری ریسکیو آپریشن کےلئے تیار ہیں ، ضلعےبھر میں تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو کنٹرول روم 24/7کی بنیاد پر ہنگامی صورتحال کو مانیٹرکررہاہے جبکہ تمام دستیاب وسائل کو آپریشنل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :