،پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک

بدھ 7 مئی 2025 17:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) سی سی ڈی ٹیم کا واردات کر کے فرار ہونیوالے ڈاکوؤں سے سامنا ہو گیا ، پولیس مقابلے میں سنگین وارداتوں میں مطلوب انتہائی خطرناک ایک ڈاکو ہلاک، 02 فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت بین الاضلاعی گینگ کے سرغنہ افضال کے نام سے ہوئی ۔۔ ہلاک ڈاکو 36 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 03 ڈاکو پرناواں پھولنگر کے قریب شہری سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے ۔ سی سی ڈی ٹیم نے انسپکٹر محمد امین اور انسپکٹر خورشید کی سربراہی میں بروقت ریسپونس کرتے ہوئے ناکہ بندی کی۔ ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کر دی، ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قصور عتیق ڈوگر نے کہا ہے کہ سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :