ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے تمام اختیارات ادارہ برائے انسداد سائبر کرائمز کو منتقل

بدھ 7 مئی 2025 17:44

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے  تمام اختیارات  ادارہ برائے انسداد سائبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) وفاقی حکومت کی جانب سے ادارہ برائے سائبر کرائمز کے قیام کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے تمام اختیارات، ذمہ داریاں اور کارروائیاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کوباقاعدہ منتقل کر دی گئیں جو اب ملک بھر میں سائبر کرائم کی تحقیقات کا واحد مجاز ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

عوام سے گزارش ہے کہ سائبر سکیورٹی، معلوماتی آگہی اور سرکاری اعلانات کے لیے ادارے کی ویب سائٹ اور آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ منسلک رہیں۔ ادارے کا آفیشل فیس بک ہینڈل:@NCCIAOFFICIAL ہے۔