بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب کا پانی بند، ہیڈ مرالہ بیراج میں بہاؤ 3 ہزار 100 کیوسک رہ گیا

بدھ 7 مئی 2025 17:58

بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب کا پانی بند، ہیڈ مرالہ بیراج میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء) بھارت کی جانب سے دریائے چناب کا پانی بند ہونے سے سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ بیراج میں پانی کا بہاؤ 3 ہزار 100 کیوسک رہ گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیڈمرالہ بیراج سے پانی کا اخراج ایک لاکھ91 ہزار 133 کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے، معمول کے مطابق ہیڈمرالہ بیراج میں پانی کا بہاؤ 25 ہزار کیوسک سے 30 ہزار کیوسک رہتا ہے۔بھارت آبی جارحیت سے بھی باز نہیں آرہا، دریائے چناب کا پانی بند کیے جانے کے بعد سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ بیراج میں پانی کا بہاؤ نچلی سطح پر آگیا ہے۔