
آپریشن معرکہ حق اور14اگست کی تقریبات کی تیاری کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں 14رکنی کمیٹی قائم ، پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ اور جنرل ہیڈکوارٹرز سے ڈی جی پی ایس اینڈ پی ایم بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے،کمیٹی کو 10 روز میں وزیراعظم شہباز شریف کو تقریبات کامکمل پلان پیش کرنے کی ہدایات
فیصل علوی
ہفتہ 5 جولائی 2025
12:22

(جاری ہے)
کمیٹی میں وفاقی اور صوبائی سیکریٹریز، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز بھی رکن ہوں گے۔
وزارت ثقافت کی زیرنگرانی یوم آزادی کی تقریبات کو نیارنگ دیاجائے گا۔ 13 اور 14 اگست کو ملک بھرمیں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی اور منفرد پروگرام تشکیل دئیے جائیں گے۔وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ کمیٹی کو 10 روز میں وزیراعظم شہباز شریف کو تقریبات کامکمل پلان پیش کرنے کی ہدایات کی گئیں ہے۔کمیٹی ملک بھر میں چودہ اگست اورمعرکہ حق کی تقریبات کیلئے لائحہ عمل تیار کریگی اورتمام پروگرامز کی مکمل نگرانی کریگی۔اعلیٰ سطح کی کمیٹی جشن آزادی کے حوالے سے قومی اور علاقائی تقریبات، سیکیورٹی اور میڈیا مہمات کی نگرانی کرے گی اور تقریبات کا موضوع“معرکہ حق”اور“عملی یک جہتی”قرار دیا گیا۔کمیٹی کو یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ ملک بھر میں منعقدہ تقریبات میں سیکیورٹی، ہنگامی تیاری اور پروٹوکول کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ میڈیا مہم، ثقافتی پریڈز، قومی مقابلوں اور عوامی سرگرمیوں کا جامع پلان ترتیب دیا جائے گا۔اس کے علاوہ ٹی او آرز میں کمیٹی کو یوم آزادی سے قبل تقاریب کا جامع شیڈول تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام تقریبات قومی و ثقافتی شناخت کی آئینہ دار ہوں گی اور وفاق بھر میں عوامی شمولیت یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں، رین ایمرجنسی نافذ
-
یوم عاشور، کئی شہروں میں موبائل سروس جزوی بند،سیکورٹی ہائی الرٹ فوج تعینات
-
آپریشن معرکہ حق اور14اگست کی تقریبات کی تیاری کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم
-
وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
-
کچلاک،طالب علم کو تھپڑ مارنے کاغصہ ماموں نے سکول کے پرنسپل کو خنجر کے وار کرکے قتل کر دیا، ملزم گرفتار
-
چین کا پاکستان کو بھارتی اہداف کی معلومات دینے کا دعویٰ
-
مظفرگڑھ، مسافر بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق 18زخمی
-
معرکہ حق کے دوران پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر میں بھارتی فوج کو حیران و پریشان کردیا، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا پاکستان سے جنگ میں ناکامی کا اعتراف
-
سیاست میں سارا گیم نمبر کا ہوتا ہے، اسمبلی میں جس کی اکثریت ہوتی ہے وہی حکومت بناتی ہے،رانا ثناء اللہ
-
لکی مروت، سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3 خوار ج ہلاک
-
کراچی، 5 منزلہ عمارت گرنے کے بعدریسکیو آپریشن تاحال جاری، 15 لاشیں نکال لی گئیں
-
ٹرمپ نے ٹیکس اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.