ملک و قوم کی تعمیر وترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ

بدھ 7 مئی 2025 19:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کہاہے کہ ملک و قوم کی تعمیر وترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حاجی غلام نبی لانگو کی رہائشگاہ لانگو کالونی نزد مکی مسجد کلی شابو میں علاقائی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری و رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کلی شابو میں کارنر میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت رکن صوبائی اسمبلی ہماری کوشش ہے کہ حلقہ 43 میں تعمیری و معیاری تبدیلی کو ممکن بنایا جائے ،پارٹی قیادت حلقے میں روزگار فراہم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں میں سب سے آگے ہے۔

کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ پانی بنیادی و اہم ضرورت ہے ،نیشنل پارٹی کی کوشش ہے کہ خراب ٹیوب ویلز کی جلد مرمت کی جائے تاکہ عوام کو پانی میسر ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو ووٹ کی پرچی کو درست استعمال کرنا ہوگا،بچوں کے مستقبل اور حلقے کی تعمیری تبدیلی میں ووٹ کی پرچی کا درست استعمال ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عمل اور کرادر پر یقین رکھتی ہے، سیاسی جماعت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں عملی کردار ادا کرے۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نیاز بلوچ ،مرکزی ترجمان علی احمد لانگو ،صوبائی قانون سیکرٹری ایڈوکیٹ جلیل لانگو وسیم لانگو بھی موجود تھے ۔کارنر میٹنگ میں ٹکری عبدالرحیم لانگو ،محمد ابراہیم لانگو ،حافظ فضل اللہ ،حاجی غلام نبی لانگو ،محمد حنیف لانگو ،حفیظ لانگو ،جاوید شہزاد ،ظفر لانگو ،غلام محی الدین ،محمد عیسی لانگو سمیت دیگر نے شرکت کی۔