پاکستان کا بچہ بچہ ملکی دفاع کے لئے اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہے، رحیم یارخان چیمبر

بدھ 7 مئی 2025 21:25

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) رحیم یار خان چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری قائم مقام صدر شہیر اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا پاکستان پر رات کے اندھیرے میں حملہ کرنا انتہائی بزدلانہ عمل ہے ہم اپنی پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کا ہر نوجوان، بچہ بچہ پاکستانی فوج کے ساتھ ہے اور مدارس پر حملہ کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ہماری پاک فوج نے بروقت کاروائی کی اور بھارت کومنہ توڑ جواب دیا۔

ایگزیکٹو ممبر شہباز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ چھپ کر وارکیا ہے ہمارے شاہینوں نے بھرپور طریقے سے جواب دیا ہے ہم تاجر برادری پاکستانی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ایگزیکٹو ممبر طارق محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بہادری اور جواں مردی کا مظاہر ہ کیا۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو ممبر عبدالطیف بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان چیمبر کے تمام ممبران اپنی افواج کے ساتھ ہیں اگر ہماری فوج کو ہماری ضرورت پڑی تو ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ ایگزیکٹو ممبر نعمان خالد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پاک فوج نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بھارت کے طیارے مار گرائے اور یہ ثابت کیا کہ پاکستانی فو ج اپنے وطن کی بہت اچھے سے حفاظت کرنا جانتی ہے۔

ایگزیکٹو ممبر میاں ثاقب سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حملہ میں بچے،جوان او ر خواتین شہید ہوئیں ہیں اللہ پاک تمام شہیدوں کے درجات بلند کریں اور ہماری افواج پاکستان کی طرف اٹھنے والی تمام میلی آنکھوں کا منہ توڑ جواب دیں گئی۔ قائم مقام صدر شہیر اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان چیمبر اپنی بہادر فوج کے ساتھ ہے کسی بھی قسم کی ضرورت میں ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر عمران شبیر،شہروز ندیم، طارق محمود، ریاض الرحمن، محمد عارف، عبدالطیف بھٹی،نعمان خالد، میاں ثاقب سعید اور سیکرٹری جنرل محمد عثمان اظہر بھی موجود تھے۔\378