Live Updates

پنجاب میں زراعت، خوراک اور آبپاشی کے شعبوں میں بہتری کیلئے ورلڈ بینک کے مشن کا محکمہ لائیو سٹاک کا دورہ

بدھ 7 مئی 2025 21:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) پنجاب میں زراعت، خوراک اور آبپاشی کے شعبوں میں بہتری کے لیے ورلڈ بینک کے مشن نے محکمہ لائیو سٹاک کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد لائیو سٹاک کے شعبے میں ممکنہ منصوبوں کا جائزہ لینا اور موجودہ نظام میں بہتری کے لیے تجاویز مرتب کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک مشن کی جانب سے اس سکوپنگ وزٹ کو لائیو سٹاک سیکٹر میں پائیدار ترقی، پیداوار میں اضافے اور غذائیت کی صورتحال بہتر بنانے کے ایک اہم اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ اس وقت دو کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک ہے، اپنی موجودہ استعداد کو بہتر بنا کر بین الاقوامی مارکیٹ میں مو ثر کردار ادا کر سکتا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈائریکٹر جنرل (توسیع)، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ایویلیوایشن، ڈائریکٹر کمیونیکیشن اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات