Live Updates

غ*بھارتی طیاروں کی تباہی انڈین ایئرفورس کا بھاری نقصان ہے، ایڈیٹر دی اکانومسٹ

ف*نیویارک ٹائمز نے بھارتی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ 3 طیارے گرے ہیں‘ششانک جوشی

بدھ 7 مئی 2025 19:30

tلندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء)ایڈیٹر دی اکانومسٹ ششانک جوشی کا کہنا ہے کہ اگر پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے مار گرائے ہیں تو انڈین ایئرفورس کا بھاری نقصان ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایڈیٹر دی اکانومسٹ ششانک جوشی نے کہا کہ نیویارک ٹائمز نے بھارتی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ 3 طیارے گرے ہیں، رائٹرز نے مقامی حکومتی ذرائع کی بنیاد پر کہا ہے کہ تین طیارے گرے ہیں اور پائلٹس اسپتال میں ہیں۔

شاشنک جوشی نے کہا کہ بھارتی اخبار ''دی ہندو'' نے بھی بھارتی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ 3 طیارے گرے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ رات پاکستان پر حملہ کیا گیا جس کا پاکستان نے بروقت اور موثر جواب دے دیا اور رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات