د* گرینز کچن‘‘ کی بانی فوزیہ بدر کیساتھ لاہور پریس کلب میں خصوصی نشست

بدھ 7 مئی 2025 20:15

l لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء) لاہور پریس کلب کی ہاسپیٹیلٹی کمیٹی کے زیر اہتمام’’ گرینز کچن‘‘ کی بانی اور ای کامرس ٹریننگ میں ماہر فوزیہ بدر کے ساتھ8مئی بروز جمعرات صبح 11 بجے پریس کلب کے نثارعثمانی آڈیٹوریم میں ایک خصوصی نشست کااہتمام کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

فوزیہ بدرہائوس وائف سے کامیاب کاروباری شخصیت بننے کے سفر کی داستان لاہور پریس کلب کی خواتین ممبران کے ساتھ شیئر کریں گی اورخواتین کو معاشی خود مختاری کے حصول کیلئے گھر سے ای بزنس چلانے کے حوالے سے قیمتی مشورے بھی دیں گی۔ڈیجیٹل انقلاب کے اس دور میں گھر سے ای بزنس شروع کرنے کے حوالے سے فوزیہ بدر کے ساتھ یہ سیشن بہت کار آمد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :