پنجاب کےتعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں بارے خبروں میں کوئی صداقت نہیں،آج سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی،رانا سکندر حیات

بدھ 7 مئی 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں بارے نوٹیفکیشن جعلی ہے، تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا- انہوں نے کہا کہ تاحال چھٹیوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، آج ( جمعرات )سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔