ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کا دورہ

بدھ 7 مئی 2025 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کا دورہ کیا ،اس موقع پر ونگ کمانڈر 63 ونگ کرنل شہریار، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر گرمکھ داس اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے ایمرجنسی سروسز اور مریضوں کی نگہداشت ، علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا ، انہوں نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی لیبارٹری نئی تعمیر شدہ عمارت میں جلد از جلد منتقل کی جائے ، اس سلسلے میں نئی تعمیر شدہ عمارت میں ائیر کنڈیشنز کی تنصیب کا جو مسئلہ درپیش آ رہا تھا وہ بھی حل کروا دیا گیا ہے ،اس کے علاوہ ہسپتال کے مرکزی ادویات کے سٹور میں بھی ایئرکنڈیشنز نصب کروادیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :