سیکرٹری محکمہ جنگلات و جنگلی حیات عبدالفتح بھنگر کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

جمعرات 8 مئی 2025 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) سیکرٹری محکمہ جنگلات و جنگلی حیات عبدالفتح بھنگر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سول سوسائٹی محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے چیف کنزرویٹر سائوتھ اسلم بزدار ، کنزرویٹر کوئٹہ سول ڈویڑن محمدنیاز کاکڑ، پی ڈی یو جی پی پی وائلڈ لائف سیف اللہ زہری ، سید عبدالجیل ا?غا، نصراللہ مندوخیل جبکہ غیر سرکاری تنظیموں میں بی ا?ر ایس پی طاہر رشید ،ترقی فائونڈیشن کے عیسیٰ خان کاکڑ، ویس کے پرویز اقبال ، بیچ کے قربان غرشین ، عرفان اعوان ، وطن یار خلجی ، ویمن بریکنگ بیریئر کی صدف ، ہما و دیگر ا?رگنائزیشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کا مقصد سوشل موبیلائزیشن ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ کیلئے سول سوسائٹی اور این جی اوز کا تعاون اور شمولیت تھا۔ اجلاس میں دیگر مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور سوشل موبیلائزیشن کیلئے سول سوسائٹی کے تعاون پر زور دیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری عبدالفتح بھنگر کی جانب سے فیصلہ کیاگیا کہ سول سوسائٹی پر مشتمل ایک نیٹ ورک بنایا جائے گا جس کا ہر ماہ اجلاس منعقد ہوگا اور اجلاس کے فیصلوں پر عملددرآمد کرکے سوشل موبیلائزیشن اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :