اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر رائٹس پروٹیکشن ہری پور ابراہیم خان کا مختلف شاپس کا دورہ، زائد قیمت وصولی پر بھاری جرمانے

جمعرات 8 مئی 2025 10:30

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر رائٹس پروٹیکشن ہری پور ابراہیم خان نے سوشل میڈیا کے ذریعہ موصول ہونے والی شکایات پر یونیورسٹی روڈ اور بازار کے علاقوں میں مختلف اداروں بشمول ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ آئوٹ لیٹس، نانبائی شاپس، سبزی اور سپر سٹورز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کرنے والوں پر زائد قیمت وصول کرنے اور زائد المیعاد اشیافروخت کرنے پر جرمانے عائد کئے گئے۔ تجارتی تنظیموں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ضروری اشیاکی آسان دستیابی کو یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزی اور زائد قیمت وصولی سے گریز کریں۔