ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 8 مئی 2025 10:40

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع کوہستان لوئر میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں کو بروقت مکمل کروانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، اس سے ضلعےبھر کے لوگ مستفید ہوتے ہیں اور ان کی پریشانیوں میں کمی ہوتی ہے۔