ریجنل نیزہ بازی چیمپئن شپ (آ ج) سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

جمعرات 8 مئی 2025 10:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام سالانہ ریجنل نیزہ بازی چیمپئن شپ 9 اور 10 مئی کوجامعہ زرعیہ فیصل آباد میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان میاں اسد حیات نے بتایا کہ تمام معزز ممبرسواران اور فیصل آباد ریجن کلبز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام سالانہ ریجنل نیزہ بازی چیمپئن شپ فیصل آباد ریجن جس میں فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سرگودھا، بہاولپورکے سوار حصہ لے سکتے ہیں چیمپئن شپ9 اور 10 مئی کو ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے کلبزکی رجسٹریشن اور سالانہ تجدید فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 مئی مقرر کی گئی ہے۔