بٹگرام، ناراضا موڑ اور رومئی روڈ پرفارمی مرغیوں کے اعضاءاور دیگر فضلہ پھینکنے والے گروہ گرفتار

جمعرات 8 مئی 2025 11:10

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل خان نے ٹی ایم اے کے سینیٹری انسپکٹر دوستی رحمن کے ہمراہ کارروائی کر کے ناراضا موڑ اور رومئی روڈ کے اطراف فارمی مرغیوں کے اعضاءاور دیگر فضلہ پھینکنے والے گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مقامی عوام کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے افسران نے خفیہ نگرانی کے بعد فوری کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران موقع سے مرغیوں کے خراب اعضاءبھی بطور ثبوت برآمد ہوئے جس پر قانونی چارہ جوئی کا عمل جاری ہے۔