حکومت کے فیصلوں کے بارے میں درست معلومات مہیا کرنے کیلئے ڈی جی پی آر میں کنٹرول روم قائم

جمعرات 8 مئی 2025 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کے فیصلوں کے بارے میں درست معلومات مہیا کرنے کے لئے ڈائریکٹو ریٹ جنرل پبلک ریلیشنز آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کنٹرول روم کا مقصد بے بنیاد خبروں اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام ہے۔یہ کنٹرول روم حکومت پنجاب کے فیصلوں اور احکامات کے بارے میں درست اور قابل اعتبار معلومات مہیا کرے گا۔کنٹرول روم روزانہ 24 گھنٹے کام کرے گا جہاں عملہ تین شفٹوں میں فرائض انجام دے گا۔ معلومات کے حصول کے لئے کنٹرول روم کے تین نمبرز042-9204486،042-99201363 اور042-36297014بھی جاری کئے گئے ہیں۔