ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

جمعرات 8 مئی 2025 11:56

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کوچرس سمیت گرفتار کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ رجوعیہ فضل ہادی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران فخر زمان ولد محمد اسلم سکنہ ملکاں سے 1 کلو 440 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔